کوئٹہ: زرغون روڈ کے قریب دھماکا، ایمرجنسی نافذ

کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر ماڈل ٹاؤن پشین اسٹاپ کے قریب دھماکے کی اطلاع ملی ہے۔ دھماکے کی شدت سے اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ وزیر صحت نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور جانی و مالی نقصانات کے حوالے سے تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔