کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں حالی روڈ پشین اسٹاپ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ جائے وقوعہ کے اطراف کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں۔
ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ واقعے کے بعد سول اسپتال، بی ایم سی اسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ تمام ڈاکٹرز، کنسلٹنٹس، فارماسسٹس، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو فوری طور پر طلب کرلیا گیا ہے۔
ادھر دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں دھماکے کے بعد شعلے بلند ہوتے اور قریبی گاڑیوں کو نقصان پہنچتے دیکھا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos