کوئٹہ کے زرغون روڈ پر خودکش دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن پشین اسٹاپ کے قریب دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گاڑی کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش میں تھے اور ایف سی کی وردی میں ملبوس تھے۔ فورسز کی بروقت کارروائی میں تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ صوبائی محکمہ صحت نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر ردعمل دیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos