اپر چترال میں پرندوں کے شکار کے لیے دریا کنارے تالاب بنانے پر دو ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تالاب بنانے سے پانی کا بہاؤ متاثر ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے گھروں، سڑکوں اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچتا ہے۔
انتظامیہ نے خبردار کیا کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اپر چترال میں حالیہ سیلاب سے بڑا نقصان ہوا تھا۔ موڑکھو کے گہت گول نالے میں برف پگھلنے کے باعث طغیانی آئی، جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ سیلاب کے نتیجے میں کھڑی فصلیں اور کئی رابطہ سڑکیں شدید متاثر ہوئیں اور دروش کے مقام کلدام شاہنگار میں پشاور چترال روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos