فائل فوٹو
فائل فوٹو

صمود فلوٹیلا میں پاکستانی وفد کے سربراہ مشتاق احمد خان سے رابطہ ہو گیا

اسلام آباد: سابق سینیٹر اور گلوبل صمود فلوٹیلا میں پاکستانی وفد کے سربراہ مشتاق احمد خان سے 24 گھنٹے بعد بالآخران کی کشتی کے ایک ساتھی کے فون کے ذریعے رابطہ ہو گیا۔

ان کا ذاتی فون ہیک ہو کر مکمل طور پر بلاک کر دیا گیا ہے، جس کے باعث براہِ راست رابطہ منقطع ہے۔اب سے تقریباً 5-6 گھنٹے کی مسافت کے بعد وہ اس مقام پر پہنچنے والے ہیں جہاں ماضی میں اسرائیــلی جارحیت فلوٹیلاز پر ہو چکی ہے۔

یہ لمحہ نہایت نازک ہے! قوم دعاؤں اور اپنی آواز کے ذریعے ان کے ساتھ کھڑی ہو! کسی بھی ہنگامی صورتحال میں احتجاج کی کال پر لبیک کہے!

ساتھ ہی کسی بھی نیوز کی حقیقت جاننے کیلیے فلسطین ایکشن کولیشن اور پاک فلسطین فورم کے پلیٹ فارمز سے تصدیق کریں۔