وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیان پر سندھ بار کونسل نے احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال اور عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کونسل نے مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے بیانات واپس لیں اور معافی مانگیں۔
مریم نواز نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ "میرا پانی میرا پیسہ”، اور پنجاب کی صوبائی امور میں مداخلت نہ کرنے کی بات کی تھی۔
اس بیان کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے واک آؤٹ کیا، جبکہ قومی اسمبلی میں نوید قمر نے اس پر شدید اعتراض کیا اور کہا کہ سندھ کو پہلے بھی ایسے مسائل کا سامنا رہا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos