ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا کے وسیع علاقے گزشتہ 19 روز سے سیلاب کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، جہاں پانی کی سطح 10 سے 12 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ سیلاب متاثرین شدید پریشانی کا شکار ہیں اور پانی کی نکاسی جلد کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
نوراجہ بھٹہ بند میں پڑے شگاف کو پُر کر دیا گیا ہے، جس سے دریائے ستلج کا پانی جلال پور پیر والا کی بستیوں میں داخل ہونے سے رک گیا ہے۔ علاقے میں ریلیف اور ٹرانسپورٹ آپریشن جاری ہیں۔
سیلاب کے باعث ایم 5 موٹر وے ملتان سے جھانگڑا انٹرچینج تک 18ویں روز بھی بند ہے، جبکہ بحالی کا آپریشن پانی میں کمی کے بعد شروع ہوگا۔ قاسم بیلا کے قریب موضع ہمروٹ بھی زیرِ آب آ گیا ہے، جس سے بخار اور جلدی امراض پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر سیلاب کی شدت کم ہو کر درمیانے درجے سے نچلے درجے تک آ گئی ہے، جہاں بہاؤ 2 لاکھ 90 ہزار کیوسک رہ گیا ہے۔ باقی دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں، منگلا ڈیم 99 فیصد جبکہ تربیلا ڈیم 100 فیصد بھر چکا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos