فلپائن کے وسطی ساحلی علاقے میں آنے والے 6.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 69 ہوگئی ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ رات 10 بجے آیا جس کا مرکز بوگو شہر سے 17 کلو میٹر شمال مشرق میں اور گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے سے رہائشی عمارتوں سمیت گرجا گھروں، پلوں اور سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ باسکٹ بال میچ کے دوران اسپورٹس کمپلیکس گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔
حکام نے سیبو میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام اسکولز اور سرکاری دفاتر بند کر دیے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم خدشہ ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos