اسلام آباد: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی سے تشویش لاحق ہے۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اتحادی کوئی سنجیدہ مشورہ دیں تو ہم خوشی سے قبول کریں گے، لیکن محض سیاست کرنا مناسب نہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہم بیرونی امداد نہیں لے رہے، پھر زبردستی کیوں کی جا رہی ہے؟ انتظامی معاملات میں کسی دوسرے صوبے کی مداخلت درست نہیں۔ ان کے مطابق ضروری نہیں کہ ہر متاثرہ شخص بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ ہو۔
انہوں نے کہا کہ جب سندھ میں سیلاب آیا تو ہم نے کوئی سیاسی تنقید نہیں کی، اس لیے پیپلز پارٹی کو بھی الزام تراشی کے بجائے کارکردگی کے میدان میں مقابلہ کرنا چاہیے۔
مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد ملکی استحکام اور ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos