حکومت نے 5 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دے دی

 

اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر 5 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دے دی ہے اور اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کرتے ہوئے پاکستان کسٹم ٹیرف کوڈز کے تحت نئی کیٹیگریز متعارف کرائی گئی ہیں۔

ٹیرف کوڈ 8702 اور 8703 کے تحت سیڈان گاڑیوں کی درآمد ممکن ہوگی، کوڈ 8704 کے تحت لائٹ کمرشل گاڑیاں اور وینز، جبکہ کوڈ 8711 کے تحت دیگر گاڑیاں کمرشل بنیادوں پر درآمد کی جا سکیں گی۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ پرانی گاڑیوں کی امپورٹ صرف بینکنگ چینلز کے ذریعے ممکن ہوگی۔ اس کے علاوہ ایف بی آر 5 سال پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا الگ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔