کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ کے مضافاتی علاقے اغبرک میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد مختلف تخریبی سرگرمیوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد ایک بڑی کارروائی کی تیاری کر رہے تھے تاہم بروقت خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی نے منصوبہ ناکام بنا دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو روکا جا سکے۔