اسلام آباد: جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما اور ایڈووکیٹ راجہ امجد علی کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ وہ بیرونِ ملک سے واپس کشمیر آ رہے تھے۔
گرفتاری کے بعد کمیٹی کے رکن سردار عمر نذیر نے ویڈیو پیغام میں ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ راجہ امجد علی عوامی جدوجہد کا حصہ ہیں اور انہیں حراست میں رکھنا عوامی حقوق کی آواز دبانے کے مترادف ہے۔
کمیٹی کے مطابق وہ پرامن طریقے سے عوامی مسائل اجاگر کر رہے ہیں اور حکومت کو چاہیئے کہ گرفتار رہنما کو جلد رہا کرے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos