ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں کی یونین کونسل بانڈی عطائی خان کے گاؤں چٹ پڑی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی، بھابھی اور دو بھانجیوں سمیت تین خواتین کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ صبح تقریباً 11 بجے پیش آیا۔ ملزم کی شناخت ادریس ولد حیدر زمان کے نام سے ہوئی ہے، جس نے اپنے بھائی راشد خان، بھابھی سندس بی بی اور بھانجیوں سعدیہ بی بی و واجدہ بی بی کو قتل کیا۔ واقعے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی۔
ریسکیو 1122 اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے، ابتدائی تحقیقات کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos