مظفر آباد(صباح نیوز) آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر احتجاج کے تیسرے روز پرتشدد واقعات میں کم از کم 5افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
مظفر آباد میں دو ، دھیر کوٹ میں دو اور ایک شخص کے ڈوڈیال میں جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے عوامی ایکشن کمیٹی کے راولاکوٹ سے کور ممبر عمر نزیر کشمیری کے مطابق دھیر کوٹ اور مظفر آباد میں لوگ مارے گئے ہیں ، مظفر آباد سے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما حفیظ ہمدانی کے مطابق مظفر آباد میں دو افراد مارے گئے ہیں دھیر کوٹ سے راجہ مہتاب اشرف نے بتایا ہے کہ دو افراد چمیاٹی کے مقام پر مارے گئے ہیں ادھر عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبر راجہ امجد علی خان کو اسلام آباد میں اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ بیرون ملک جانے کے لیے اسلام آباد ائر پورٹ پہنچے تھے ۔
عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے 38 مطالبات کے حق میں29 ستمبر کو احتجاج کی اپیل کی تھی ۔ منگل کو تمام انٹری پوائنٹس بند اور انٹری پوائنٹس کی طرف مارچ کیا گیا، بدھ کو بھی آزاد کشمیر بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال اور پبلک ٹرانسپورٹ بند رہی،مظفرآباد میں عوامی احتجاج کے دوران پیر کو ایک شخص جاں بحق اور دو درجن کے قریب زخمی ہوئے تھے ،
عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر نے اپنے مطالبات پر ڈٹے رہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے بھی مارنے کا منصوبہ ہے ۔ عمر نزیر کشمیری کے مطابق آج رات کو عوام مظفر آباد کی طرف مارچ شروع کرے گی
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos