راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عاممہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران عورتوں کا لباس پہن کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 4 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گرفتار کیے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں سرگرم رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق قوم کی غیرمتزلزل حمایت سے دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos