لسبیلہ:اوتھل میں مسافر کوچ اور ٹرک کے تصادم میں 6 افراد جاں بحق

 

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل اوتھل کے زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 17 دیگر زخمی ہو گئے۔

ایس ایس پی لسبیلہ کے مطابق حادثے میں بچوں اور خواتین بھی شامل ہیں۔ تمام لاشیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مسافر کوچ پنجگور سے کراچیجا رہی تھی۔ حادثے کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثرہوئی ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔