آزاد کشمیر میں جاری عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے ایک پولیس اہلکار نے الزام لگایا ہے کہ مظاہرین نے پہاڑوں پر چڑھ کر فائرنگ کی اور کیل لگے ڈنڈوں سے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
اہلکار کے مطابق مظاہرین نے پولیس سے اسلحہ چھینا، اہلکاروں پر فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل پھینکے۔ زخمی اہلکار نے بتایا کہ مظاہرین کے منع کرنے کے باوجود وہ پہاڑوں پر چڑھ گئے اور اوپر سے پولیس پر حملے کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پُرتشدد مظاہرین نے ایس پی سمیت کئی اہلکاروں کو زخمی کیا، پولیس کی بات نہ مانی اور رہائش گاہوں کا گھیراؤ کرکے سامان تک جلا دیا۔
زخمی اہلکار کے مطابق مظاہرین کے پاس جدید اسلحہ تھا، انہوں نے ایمبولینس کو بھی نقصان پہنچایا جس میں وہ منتقل ہو رہا تھا۔
یاد رہے کہ احتجاج کے دوران 3 پولیس اہلکار شہید اور 6 شہری جاں بحق ہوئے تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کی براہِ راست نگرانی کا اعلان کیا اور واقعات کی شفاف تحقیقات کی ہدایت دی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos