اسلام آباد : پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں دستخط کردیں، ہم آئین کی پاسداری کا معاہدہ کرنے کو تیار ہیں۔
اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنا چاہتے ہیں، نئے انتخابات کرائے جائیں، ہم آئین کی پاسداری کا معاہدہ کرنے کو تیار ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں دستخط کردیں۔ بانی پی ٹی آئی کے دستخط میں لے آؤں گا۔سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کہا آئیں سب مل کر بیٹھیں اور نئی شروعات کریں۔ 1973 کا آئین اصل شکل میں بحال کیا جائے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos