فائل فوٹو
فائل فوٹو

جماعت اسلامی کا فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کیخلاف کل احتجاج کا اعلان

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن معاہدہ کو نوآبادیاتی نظام کی بحالی کا اعلان قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان پر واضح کیا ہے کہ  اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے کے کسی مذموم ارادے کی ہر سطح پر  مزاحمت ہوگی ۔ آزاد کشمیر میں مظاہرین کے  جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، حکومت دانش مندی سے معاملہ حل کرے۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور واضح اعلان کرے کہ پاکستان واحد فلسطینی ریاست کا قیام چاہتا ہے۔ ملک میں جو کوئی بھی قائداعظم اور 25 کروڑ عوام کے اصولی مؤقف کے خلاف جائے گا وہ مظلوموں کے خون کا سودا کرے گا اور اسرائیل کا ہمدرد تسلیم کیا جائے گا۔ نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور سیکرٹری اطلاعات شکیل ترابی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

امیر جماعت اسلامی نے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی نیوی کے حملہ اور امدادی کارکنوں کو یرغمال بنانے  کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور فلسطین سے اظہار یکجہتی، ٹرمپ کے غزہ امن معاہدہ اور فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے خلاف جمعہ(کل ) کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا۔ جماعت اسلامی ہفتہ 4 اکتوبر کو لاہور اور 5 اکتوبر کو کراچی میں فلسطین ملین مارچ کا انعقاد کرے گی، 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں مارچ اور ملک گیر احتجاج ہوگا۔ 
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ  حکمران ابرا