بنوں: ضلع بنوں کے قریب ھاتی خیل قبیلے نے ایک جرگے کے بعد علاقے میں موجود عسکریت پسندوں کو 10 اکتوبر تک نکل جانے کا الٹی میٹم دیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ علاقے سے نکل جائیں۔
اسی طرح گزشتہ روز ضلع لکی مروت میں بھی سیکیورٹی فورسز، پولیس اور مقامی سول افسران کے ایک اجلاس میں علاقے میں امن کے قیام کے لیے مشترکہ اقدامات کے لیے مشاورت کی گئی ہے۔
لکی مروت میں بیگو خیل اور دیگر قریبی دیہات کی سطح پر پہلے سے ہی امن کمیٹیاں قائم ہیں جو عسکریت پسندوں کی جانب سے کسی بھی کارروائی یا مقابلے کے لیے تیار رہتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمے داری ہے یہ عام لوگوں کا کام نہیں بلکہ اس سے مقامی لوگ اور عسکریت پسند آمنے سامنے آ جائیں گے جس سے حالات خراب ہو سکتے ہیں۔
دو روز پہلے ھاتی خیل قوم نے عسکریت پسندوں کے خلاف ایک بڑا جرگہ منعقد کیا تھا، جس میں مسلح شدت پسندوں کو علاقے سے نکلنے کا الٹی میٹم دیا گیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos