گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سیاسی حالات اور بڑھتی مہنگائی نے بہت کچھ بدل دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹ لینا ہو تو سب "مائی کراچی” کہتے ہیں، لیکن جب کام کی باری آتی ہے تو "بائے کراچی” کہہ کر منہ موڑ لیتے ہیں۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ فنونِ لطیفہ سمیت ہر شعبہ زوال پذیر ہے، ادب اور ثقافت سے ہمارا تعلق کم ہوتا جا رہا ہے۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ ملک میں تھیٹر کا معیار اس حد تک گر گیا ہے کہ فیملی کے ساتھ جاکر دیکھنا ممکن نہیں رہا، جبکہ اردو ادب کو سب سے زیادہ فروغ پنجاب میں مل رہا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ گورنر ہاؤس میں ہر ماہ مشاعرہ منعقد کیا جائے گا تاکہ ادبی سرگرمیوں کو فروغ ملے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos