سرکاری حج اسکیم 2025: دوسری قسط جمع نہ کرانے والے امیدوار محروم

سرکاری حج اسکیم 2025: مقررہ مدت میں دوسری قسط جمع نہ کرانے والے امیدوار محروم ہو جائیں گے

وزارت مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ سرکاری حج اسکیم 2025 کے تحت درخواست گزار اگر مقررہ مدت یعنی 3 سے 10 نومبر کے درمیان دوسری قسط جمع نہیں کرائیں گے تو ان کی درخواست منسوخ کر دی جائے گی اور پہلی قسط براہِ راست بینک اکاؤنٹ میں واپس کر دی جائے گی۔

ہر درخواست گزار کو 6 لاکھ 50 ہزار روپے جمع کرانے ہوں گے، جو ملک بھر میں نامزد 14 بینکوں میں ادا کیے جا سکتے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ درخواست گزار مختلف رہائشی پیکجز میں سے انتخاب کر سکتے ہیں، مثلاً ڈبل بیڈ فیملی روم کے لیے فی کس 2 لاکھ روپے اضافی اور ٹرپل بیڈ فیملی روم کے لیے 67 ہزار روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

امیدوار دوسری قسط جمع کراتے وقت رہائش کا پیکج تبدیل کر سکتے ہیں، تاہم ادائیگی مکمل ہونے کے بعد کسی قسم کی تبدیلی ممکن نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ نجی حج اسکیم کے لیے درخواستوں کی وصولی کا عمل پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔