پنجاب کے متعدد شہروں میں موسم خوشگوار ہو گیا ہے، کیونکہ لاہور سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔
لاہور میں ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو، مال روڈ، ائیرپورٹ، صدر، باغبان پورہ، ہربنس پورہ اور مغل پورہ کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔
جبکہ گلشن راوی، ساندہ، سمن آباد، چوبرجی اور علامہ اقبال ٹاؤن میں موسلادھار بارش کے دوران کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
اسی طرح اوکاڑہ، ساہیوال اور قصور میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی، جب کہ کمالیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد اور دیگر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش سے موسم سرد ہو گیا۔
شمالی علاقوں میں بھی موسم نے کروٹ بدل لی ہےاستور کے بالائی علاقوں، چلم شیر قلی اور اطراف میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری** ہوئی ہے، جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر مقامات پر بارش کا امکان ہے، جب کہ بعض علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری** کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos