پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے پارٹی میں جاری بیان بازی پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی تحریک انصاف کی بہنوں کے کوئی سیاسی عزائم نہیں ہیں اور وہ صرف اپنے بھائی کی رہائی کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے وقت سب کو احتیاط برتنی چاہیے۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں برداشت اور پارٹی کے اندر اتحاد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا سمیت ملک میں موجود بے یقینی کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی قومی ایجنڈے پر حکومت سے بات چیت کے لیے تیار ہے اور چاہتے ہیں کہ وسیع تر قومی ایجنڈے پر حکومت کے ساتھ مذاکرات ہوں۔ اسد قیصر نے یہ بھی بتایا کہ انہیں اور شہرام کے بھائیوں کو خیبر پختونخوا میں دوبارہ وزارتیں پیش کی گئی تھیں، لیکن انہوں نے ان وزارتوں کو لینے سے معذرت کرلی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos