نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ بنیادی طور پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں آزاد کشمیر میں عوامی کمیٹی اور حکومت کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھی وزیراعظم کمیٹی تشکیل دی جانی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالم اسلام کے ممالک کا اتحاد ہی ملتِ اسلامیہ کے مسائل کے حل کی ضمانت ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos