اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔
عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی کے جیل وارنٹ پیپرز پیش کیے۔ شاہ محمود قریشی نے جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر عبوری ضمانت پر وکلاء سے دلائل طلب کر لیے ہیں۔ سابق میں گرفتاری کے باعث شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتیں معطل ہو گئی تھیں لیکن لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر بحال ہو گئی تھیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos