فیصل آباد: بارش کے شدید موسم کے باعث فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں ایک گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق چھت کے گرنے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں کی گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں اور زخمیوں کے اہل خانہ کے مطابق شدید بارش کے باعث یہ المناک واقعہ پیش آیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos