راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2کیس میں آخری گواہ پر جرح مکمل ہو گئی،عدالت نے ملزموں کو342کے تحت سوالنامے فراہم کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2کیس کی سماعت ہوئی،راولپنڈی سپیشل جج سینٹر شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین فیصل مفتی عدالت میں پیش ہوئے،وفاقی پراسکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور بیرسٹر عمیر مجید عدالت پیش ہوئے، سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر سیف، علی ظفر، مشال یوسفزئی، وکیل احمد مصرموجود تھے،بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔
وکیل صفائی قوسین مفتی نے گواہ نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون پر جرح کی،استغاثہ کے آخری گواہ پر جرح مکمل ہو گئی،کیس کی سماعت 8اکتوبر تک ملتوی کردی گئی،عدالت نے ملزموں کو342کے تحت سوالنامے فراہم کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos