فائل فوٹو
فائل فوٹو

چن صاحب ! آپ سر کے بال ہلکے کروائیں تو ہوش آئے ،ٹویٹر صارف

لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے سوشل میڈیا پر پرانا نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے مریم نواز پر تنقید کی لیکن سوشل میڈیا صارف نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ نوٹیفکیشن ہی 2020 کا ہے۔

ان کی پوسٹ پر ٹویٹر صارف نے طنزیہ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ چن صاحب آپ سر کے بال ہلکے کروائیں توآپ کو ہوش آئے، اس نوٹیفکیشن پر ڈائری نمبر 2020 کا ہے ، نوٹیفکیشن میں کہیں مریم نواز کا نام نہیں ، یوتھیا پارٹی چھوڑ دی آپ نے لیکن آپ سے یوتھی وائرس ختم نہیں ہوا‘‘۔

واضع رہے  ندیم افضل چن ایکس پر پوسٹ شیئر کی جس پر تحریر درج تھی کہ ’’ مریم نواز نے اپنی بلٹ پروف مرسیڈیز گاڑی کے نئے ٹائرز کیییے وزارت خزانہ سے 2 کروڑ 73 لاکھ روپے نکلوائے تھے۔

ندیم افضل کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں نوٹیفکیشن بھی جوڑا گیا تھا جسے شاید انہوں نے غور سے دیکھا نہیں اور ساتھ کپشن میں لکھا کہ  سیلاب متاثرین انصاف مانگیں‘۔