نئی دہلی(امت نیوز) آن لائن کھیل کے دوران بھارتی نوجوان سچن مینا سے دوستی کرنے کے بعد چار بچوں سمیت بھارت جانے والی پاکستانی خاتون سیما رند کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں سیما اور اس کے بھارتی ‘شوہر’ کے درمیان نوک جھوک دکھائی دیتی ہے اور بھارتی پوچھ رہے ہیں کہ کیا سیما نے سچن کو زچ کردیا ہے کیونکہ وہ اب خوش دکھائی نہیں دیتا۔
سیما کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ چار بچوں کی ماں ہے۔ 2019 میں اس کی شادی غلام حیدر نامی شخص سے ہوئی جو دبئی میں مقیم ہے، تاہم سیما نے 2019 ہی میں آن لائن گیم PUBG کھیلتے ہوئے بھارتی نوجوان سچن مینا سے تعلق قائم کیا جو محبت میں بدل گیا۔ رپورٹس کے مطابق سیما 2023 کے مئی میں نیپال کے راستے اپنے چاروں بچوں کو لے کر بھارت پہنچی اور جون 2023 میں اتر پردیش کے علاقے گریٹر نوئیڈا میں سچن مینا سے شادی کر لی۔ س دوران ان کے پاکستانی شوہر غلام حیدر نے میڈیا پر بیانات دیے کہ سیما کو واپس آنا چاہیے، مگر سیما نے یہ مؤقف اپنایا کہ وہ اپنے شوہر سے علیحدہ ہو چکی ہے۔
سیما تقریبا ایک برس تک خبروں میں رہی۔ اس دوران اس کی زندگی پر فلم بنائے جانے کی خبریں بھی سامنے آئیں۔
यह सचिन मीणा सीमा हैदर से नाराज क्यों रहने लगा है
क्या यह सीमा जैसी ईमानदार, पतिव्रता नारी शक करने लगा है? pic.twitter.com/MZo3ZTocdF
— Rupali Gautam (@Rupali_Gautam19) October 6, 2025
اب کئی ماہ بعد سیما اور سچن کی نئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دونوں کے درمیان نوک جھوک ہو رہی ہے۔ سچن غصے میں دکھائی دیتا ہے اور سیما کو ڈانٹنے کی کوشش کرتا ہے وہ اسے تھپڑ دینے کی دھمکی بھی دیتا ہے تاہم سیما غیرسنجیدہ اور بے پرواہ دکھائی دیتی ہے۔
ویسے تو یہ ایک جوڑے کے درمیان ہلکی پھلکی نوک جھوک معلوم ہوتی ہے لیکن بھارتی سوشل میڈیا صارفین اسے نہایت سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ کسی دن ان کی کوئی بڑی خبر بنے گی۔ بھارت میں حالیہ برسوں کے دوران شادی شدہ جوڑوں کی جانب سے ایک دوسرے کو وحشیانہ انداز میں قتل کرنے کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔ ان میں سے کئی واقعات میں شوہر یا بیوی نے اپنے شریک حیات کے ٹکڑے کردیئے اور اس کی لاش چھپانے کی کوشش کی۔ ایک مشہور واقعے میں خاتون نے بیرون ملک سے واپس آنے والے اپنے شوہر کو مار کر لاش نیلے ڈرم میں چھپا دی۔ اس کے بعد سے بھارت میں نیلے ڈرم پر کئی میمز بن چکی ہیں اور اسے ازدواجی زندگی میں بدترین تشدد کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos