جناح اسپتال کراچی، مریض کو آپریشن کیلئے 2 سال بعد کی تاریخ، ویڈیو وائرل

جناح اسپتال میں آپریشن کے منتظر مریض کو دو سال بعد یعنی 23 جون 2027 کی تاریخ دے دی گئی۔ مریض نے طویل انتظار پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور فوری آپریشن کی اپیل کی۔

ویڈیو میں مریض کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ درد کم کرنے کے لیے دو انجکشن لینے پر مجبور ہے، جبکہ نجی اسپتال کے اخراجات برداشت کرنا ممکن نہیں۔

ترجمان جناح اسپتال کے مطابق اسپتال میں ملک بھر سے مریض آتے ہیں، مریضوں کی تعداد زیادہ اور ڈاکٹروں کی کمی کے باعث سرجیکل کیسز میں تاخیر ہو رہی ہے۔