بھکر : دریا خان روڈ پر ٹرک اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بکھر میں دریاخان روڈ پر کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار لاہور سے بھکر آرہی تھی کہ تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی، تصادم اتنا شدید تھا کہ تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک زخمی شخص اسپتال منتقل کرنے کے دوران راستے میں دم توڑ گیا۔
ریسکیو ٹیموں نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر کار کی باڈی کاٹ کر لاشوں اور زخمی کو باہر نکالا جبکہ حادثے کے باعث کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے چاروں نوجوان ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھکر میں ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4نوجوانوں کے جاں بحق ہونے پر سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos