نوابشاہ میں سونے کی بالیوں کی لالچ میں 7 سالہ بچی کو بے دردی سے قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ چار روز قبل پیش آیا تھا جب ملزم نے سونے کی بالیاں چھیننے کے لیے بچی کے دونوں کان، ایک بازو اور گلا کاٹ دیا تھا۔ مقتولہ کی لاش اصغر کالونی، سکرنڈ سے ملی تھی۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزم مقتولہ کا قریبی رشتے دار نکلا جو دورانِ تفتیش نشاندہی کے لیے لے جائے جانے پر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے بچی کی سونے کی بالیاں اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos