مکہ مکرمہ: سعودی حکام نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے گردونواح میں کبوتروں کو دانا ڈالنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
دارالحکومت مقدس سیکرٹریٹ کے مطابق یہ فیصلہ عوامی صحت کے تحفظ، بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے اور ماحول کو صاف رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دانا ڈالنے سے کبوتروں کی تعداد غیر معمولی طور پر بڑھ جاتی ہے جس سے گندگی اور ماحولیاتی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
انتظامیہ نے شہریوں اور زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ خلاف ورزی کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ قانون پر مؤثر عمل درآمد ممکن ہو۔
میونسپل حکام کے مطابق یہ پابندی خاص طور پر ان مقامات پر لاگو ہوگی جہاں کبوتروں کا زیادہ اجتماع ہوتا تھا۔ یہ اقدام مقدس شہروں میں صفائی، نظم و ضبط اور صحت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے جاری اقدامات کا حصہ ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos