کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ نے سب ڈویژن سریاب میں افغان مہاجرین کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں، کیونکہ انہیں وطن واپس جانے کی رضاکارانہ مدت پوری ہو چکی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر سریاب، مصور احمد کے مطابق، کارروائی کے دوران 40 افغان مہاجرین کو حراست میں لیا گیا اور چار تجارتی دکانیں سیل کی گئی ہیں۔ مزید برآں، کئی گھروں کے بجلی کے کنکشن بھی منقطع کر دیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات وفاقی حکومت کی ہدایات کے تحت کیے جا رہے ہیں تاکہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ملک بدر کیا جا سکے۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos