فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر
فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر

میجر سبطین حیدر شہید کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی شرکت

راولپنڈی: ڈیرہ اسماعیل خان میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر شہید (عمر: 30 سال، رہائشی ڈسٹرکٹ کوئٹہ) کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا، فوجی و سول حکام اور عوامی افراد نے شرکت کی۔ شہید کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے میجر سبطین حیدر شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ "فتنہ الخوارج یا کسی بھی غلط نظریات رکھنے والے گروہ کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، ہمارے شہداء کا خون انتشار پھیلانے والے ہر ایجنٹ کو شکست دینے اور پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کو تقویت دیتا ہے”۔