اورکزئی: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اورکزئی حملے میں ملوث 30 خارجی دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ یہ وہ عناصر تھے جو لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت اور 9 جوانوں کی شہادت میں ملوث تھے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد تمام دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے۔
سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ فورسز ملک بھر سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور کسی بھی قیمت پر دشمن عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کارروائی میں فورسز نے ضلع اورکزئی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ کے 19 افراد کو ہلاک کیا تھا، تاہم اس دوران لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت اور نائب صوبیدار اعظم گل سمیت 11 جوان جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos