2025 کے لیے ورلڈ پریس فریڈم ہیروز ایوارڈ کے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا، جن میں فلسطین کی شہید صحافی مریم ابو دقہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے سات صحافی شامل ہیں۔
انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ (IPI) کے مطابق، یہ ایوارڈ ان صحافیوں کو دیا جائے گا جنہوں نے آزادیِ صحافت، سچائی کے فروغ اور عوامی شعور بیدار کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
ایوارڈز کی تقریب 24 اکتوبر کو ویانا میں IPI کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوگی۔
نامزد صحافیوں میں فلسطین کی مریم ابو دقہ اور یوکرین کی وکٹوریہ روشچینا بھی شامل ہیں، جو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئیں۔ مریم ابو دقہ کو 25 اگست 2025 کو صیہونی فوج نے شہید کیا تھا۔
دیگر نامزد صحافیوں میں امریکا کے مارٹن بیرن، پیرو کے گستاوو گوریٹی، ہانگ کانگ کے جمی لائی، اور ایتھوپیا کے تسفالم والدیس شامل ہیں۔
یہ ایوارڈ عالمی سطح پر ان صحافیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے دیا جاتا ہے جو مشکل حالات کے باوجود سچائی کو عوام تک پہنچانے کے عزم پر قائم رہتے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos