اسلام آباد: پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے دنیا کے ساتوں براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرکے تاریخ رقم کردی۔
اسد علی نے "سیون سمٹ” کا سفر انڈونیشیا میں اوشیانا کی بلند ترین چوٹی پونچک جایا سر کرکے مکمل کیا۔
انہوں نے 2019 میں یورپ کی ماؤنٹ البرس، 2020 میں جنوبی امریکا کی اکونکاگو، 2021 میں افریقہ کی کیلیمنجارو اور 2022 میں شمالی امریکا کی ماؤنٹ دینالی کو سر کیا تھا۔
2023 میں انہوں نے ایشیا کی ماؤنٹ ایورسٹ سر کی، جبکہ رواں سال کے آغاز میں انٹارکٹیکا کی ماؤنٹ ونسن پر بھی پاکستانی پرچم لہرایا۔
اس کارنامے کے ساتھ اسد علی میمن پاکستان کے ان چند کوہ پیماؤں میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے دنیا کی تمام بلند ترین چوٹیوں کو فتح کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos