غزہ جنگ بندی کے بعد فلسطینیوں کی گھروں کو واپسی

غزہ میں جنگ بندی معاہدہ نافذ ہونے کے بعد ہزاروں فلسطینی اپنے تباہ حال گھروں کی جانب لوٹنے لگے ہیں، جبکہ اسرائیلی فوج نے معاہدے کے مطابق نئی حدود پر پوزیشنز سنبھالنا شروع کر دی ہیں۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرقِ وسطیٰ اسٹیو وٹکوف کے مطابق اسرائیلی فوج نے انخلا کے پہلے مرحلے کی تکمیل کر لی ہے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے 72 گھنٹے کا وقت شروع ہو گیا ہے۔

حماس، اسلامی جہاد اور پاپولر فرنٹ کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی حکمرانی فلسطینیوں کا داخلی معاملہ ہے، کسی غیر ملکی سرپرستی کو قبول نہیں کیا جائے گا، تاہم تعمیرِ نو میں عرب اور عالمی تعاون کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے معاہدے کے تحت حماس کے 11 قیدیوں کی رہائی کا اعلان بھی کیا تھا۔