رحیم یار خان کے علاقے تھانہ کوٹ سبزل میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران لاہور پولیس کو مطلوب ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق طیفی بٹ کو لاہور منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں اس کے ساتھیوں نے حملہ کر کے اسے چھڑا لیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں طیفی بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، جبکہ ملزم کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔
واقعے میں پولیس کانسٹیبل نور حسن زخمی ہوا ہے، اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos