اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ خزانہ ان اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور ورلڈ بینک و آئی ایم ایف کے پلینری سیشنز میں شرکت کریں گے۔ اپنے دورہ امریکا کے دوران محمد اورنگزیب کی عالمی مالیاتی اداروں کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
وزیرِ خزانہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی (MIGA) کے حکام سے بھی ملاقات کریں گے، جن میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور اقتصادی تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سرخی:
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos