اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قوم کا مستقبل بیٹیوں کی کامیابیوں میں جھلکتا ہے۔
بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی بچیوں کے حوصلے اور ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹیاں قوم کا فخر اور مستقبل ہیں، اور پیپلز پارٹی کا مشن ہے کہ ہر بچی کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مساوی مواقع میسر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ وژن شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے اور شہید بینظیر بھٹو کے خواب کی تعبیر ہے۔ ایک تعلیم یافتہ اور بااختیار بچی پوری قوم کو آگے بڑھاتی ہے۔
بلاول بھٹو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی ایسا پاکستان تعمیر کرے گی جہاں ہر بچی کو سیکھنے، آگے بڑھنے اور قیادت کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہو۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos