اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے ہاؤسنگ رینٹ الاؤنس میں 85 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق یہ اضافہ گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام سرکاری ملازمین پر لاگو ہوگا، جس میں مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین شامل ہیں۔ موجودہ الاؤنس 2008 کی بنیادی تنخواہ کے مطابق دیا جا رہا تھا، جبکہ نیا اضافہ موجودہ بنیادی تنخواہ پر لاگو ہوگا۔
اضافے کی حتمی منظوری کے لیے سمری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos