پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نئے نظام کے تحت کرانے کا فیصلہ، مسودہ قانون پیر کو اسمبلی میں پیش

لاہور ( نمایندہ امت) پنجاب میں بلدیاتی الیکشن پی ٹی آئی کے تجویز کردہ نظام کو رد کرتے ہوئے اپنے تجویز کیے جانے والے نظام کے تحت کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے پر عملدرامد کے لیے نیا مسودہ قانون پرسوں پیر کے روز اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا ۔ اس مسودہ قانون کی منظوری کے اسے پیر کے روز کے اسمبلی بزنس میں شامل کردیا ہے گیا اور ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ۔ یہ قانون منظور ہونے کے بارے میں فوری طور پر ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے گا تاکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے پرانے بلدیاتی قانون کے تحت انتخابات کرانے کے لئے الیکشن کمشن کی طرف سے جاری کیے جانے والے احکامات کا اثر جزوی طور پر زاءل کیا جاسکے نئے ترمیم شدہ احکامات حاصل کرکے انتخابی عمل شروع کیا جاسکے۔