گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کی ہے اور فوری منظوری سے معذرت کرلی ہے۔
وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی نے استعفیٰ گورنر ہاؤس پہنچایا، جہاں کیئر ٹیکر نے اسے وصول کر کے رسید جاری کی۔ استعفے کی وصولی کی رسید پر ڈھائی بجے دوپہر کا وقت درج ہے۔
گورنر نے بتایا کہ استعفیٰ 11 اکتوبر کی تاریخ کے ساتھ موصول ہوا ہے اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد باقاعدہ عملدرآمد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق، فوری منظوری سے معذرت کرتے ہوئے ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔
مزید برآں، گورنر نے معاملے پر حتمی آئینی رائے اور مشاورت کے لیے پیر کو قانونی ٹیم کو طلب کرلیا ہے تاکہ استعفیٰ سے متعلق آئینی تقاضوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos