سعودی عرب اور قطر نے پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں حالیہ جھڑپوں اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش ظاہر کی ہے اور فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحمل اور بات چیت کے ذریعے اختلافات کو حل کریں تاکہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھا جا سکے۔
سعودی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مملکت پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جھڑپوں پر تشویش کے ساتھ نظر رکھے ہوئے ہے۔ بیان میں فریقین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے تحمل سے کام لیں، مزید تصادم سے گریز کریں اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دیں تاکہ خطے کی سلامتی متاثر نہ ہو۔
اسی تناظر میں قطر کی وزارتِ خارجہ نے بھی ہفتے اور اتوار کی شب پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی تناؤ علاقائی سلامتی و استحکام پر اثر انداز ہو سکتا ہے، اس لیے فریقین کو چاہیے کہ وہ مکالمے اور تحمل کے ذریعے مسائل کا پرامن حل تلاش کریں۔
بیان میں قطر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے تمام علاقائی اور عالمی کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا اور برادر پاکستانی اور افغان عوام کے لیے امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھ
ے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos