چترال میں افغان پوسٹ تباہ،فوجی اہلکار چوکی چھوڑ کر فرار

 

چترال ، سرحدی علاقے چترال میں پاک فوج کی جوابی کارروائی کے دوران افغانستان کی ایک فوجی پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج نے مؤثر فائرنگ کی جس کے بعد افغان اہلکار اپنی چوکی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغان پوسٹ کو مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا جبکہ پوسٹ پر آگ بھڑکتی ہوئی نظر آتی ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان فوجی اپنی پوسٹ پر لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

پاک فوج کے بھرپور اور نشانہ باز ردعمل نے سرحد پار جارحیت کا مؤثر جواب دیا، اور کارروائی کے نتیجے میں افغان فورسز کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔