پاکستان کا طالبان فورسز کے درانی کیمپ-2 پر کامیاب اسٹرائیک،50 سے زائد خارجی ہلاک

اسلام آباد، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے سرحد پار درانی کیمپ-2 پر کی گئی ایک مؤثر کارروائی میں طالبان فورسز کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اسٹرائیک کے نتیجے میں کیمپ میں موجود 50 سے زائد طالبان خارجی مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق درانی کیمپ-2 طالبان کا ایک اہم مرکز تھا جہاں عسکری تربیت اور پاکستان مخالف کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی جاتی تھی۔ پاکستانی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ہدف کو نشانہ بنایا۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس کارروائی کے دوران متعدد اسلحہ گودام اور عسکری ٹھکانے بھی مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔ سیکیورٹی اداروں نے اس آپریشن کو دہشت گرد نیٹ ورکس کے خاتمے کی جانب ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔