لاہور: پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی کپتان شان مسعود نے کہا کہ طویل وقفے کے بعد لاہور میں ٹیسٹ کھیلنا خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں دو اسپنرز شامل ہیں جو طویل اسپیل کر سکتے ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف کھیلنا ایک اچھا موقع ہے۔
جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ ٹیم کو دو اہم کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوگی، تاہم کھلاڑی مکمل طور پر تیار ہیں اور اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شان مسعود (کپتان)، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور ساجد خان شامل ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos